اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کریں گے :راج ناتھ

نئی دہلی//یو این آئی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں کام کرے گا۔مسٹر سنگھ نے یہ بات جمعہ کو اسرائیل کے نومنتخب نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کہی۔ مسٹر سنگھ نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعدازاں ایک ٹویٹ میں مسٹر سنگھ نے بتایاکہ "وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے سمت میں کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کووڈ وبائی امراض کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع نے ہندوستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ’’دریں اثناء  ہندوستان اور یونائیٹیڈ کنگڈم (یو کے ) کے درمیان مالیاتی خدمات تعاون کو مضبوط بنانے کے بے حد امکانات موجود ہیں۔ ہندوستان اور یو کے نے گذشتہ شام ورچول ذریعے سے ہندوستان-یو کے فائینینشل ڈائیلاگ (مالیاتی بازار مذاکرہ) کی افتتاحی میٹنگ کے بعد جاری مشترکہ بیان میں یہ بات کی ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آج یہاں جاری بیان کے مطابق مالیاتی سیکٹر میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اکتوبر 2020 میں 10ویں اکنامک اینڈ فائینینشل ڈائیلاگ (ای ایف ڈی) کا قیام کیا گیا تھا۔ مالیاتی تعاون 2030 روڈ میپ کی بنیاد ہے جو دونوں ملکوں نے اپنے وزرائے اعظم کی حال ہی میں ہوئی ملاقات کے دوران اختیار کیا تھا۔ ان خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے دونون فریق اس بات پر متفق تھے کہ ہندوستان اور یو کے ’ کے درمیان مالیاتی خدمات تعاون کو مضبوط بنانے کے بے حد امکانات موجود ہیں۔ اس مذاکرے میں ہندوستان کی جانب سے وزارت خزانہ کے افسران اور یو کے کی طرف سے وہاں کے وزارت خزانہ کے افسران نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں ہندوستان اور یو کے کی آزاد ریگولیٹری ایجنسیوں نے حصہ لیا جن میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا، انٹرنیشنل فائنینشل سروسز سینٹر تھارٹی، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا اور فائنینشل کنڈکٹ اتھارٹی شامل ہیں۔