اسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپ میں 2 فلسطینی ہلاک، متعدد زخمی

غزہ//غزہ پٹی کے قریب اسرائیلی سرحد کے پاس جمعہ کو دوپہر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی مظاہرین ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ہفتہ کو بتایا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں حمزہ اشتوی (18) کی موت ہوگئی۔ اس سے پہلے صبح اسرائیلی سرحد کے نزدیک جنوبی غزہ کے خان یونس کے شہر مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حسن شالبی (14) کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے زیادہ تر زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کچھ دیگر کا موقع پر طبی اہلکار علاج کرتے دیکھے گئے ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مارچ سے ہر ایک ہفتہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں ‘واپسی مارچ’ نام سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ اسی کے تحت، جمعہ کو دوپہر میں 46 ویں ریلی منعقد ہوئی تھی جس کے دوران مظاہرین کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔عینی شاہدین نے کہا کہ مظاہرین نے مشرقی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد کے درمیان فلسطینی پرچم لہرائے۔یو این آئی