اسرائیلی طرز عمل قابل مذمت:مولانا حامی

سرینگر//کاروان اسلامی کے سربراہ مولانا غلام رسول حامی نے فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں اس وقت اسلام دشمن قوتیں متحد ہو کر مسلمانوں کے خلاف غاصبانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے نہتے فلسطینیوں کی جانیں لے کر تاریخ میں ایک اور سیاہ باب رقم کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف یہ طاقتیں نت نئی سازشیں رچا کر مسلمانوں کو آپسی اختلافات میں الجھا کر عالمی سطح پر مسلمانوں کی طاقت کو توڑ کر کمزور کر رہے ہیں اوردوسری طرف مختلف بہانے تلاش کر کے مسلمانو ں کی اہم تنصیبات اور مقدس مقامات کے درپے لگے ہوئے ہیں ۔