اسرائیلی حکام کی ایرانی پناہ گزین خاتون سے تفتیش

 تل ابیب // اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے’شاباک‘ کے حکام نے ملک میں پناہ گزین ایک ایرانی خاتون بلاگر ندیٰ امین کو ایرانی عہدیداروں سے مشکوک رابطوں کیالزام میں حراست میں لیا ہے اور اسے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ ندیٰ امین نے چند ماہ قبل اسرائیل میں سیاسی پناہ حاصل کی تھی۔ اس نے دعویٰ کیاتھا کہ اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ اسرائیل آنے کے بعد اس نے ایرانی عہدیداروں سے بھی رابطے کیے جس کے بعد اسے تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا۔اسرائیلی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ندیٰ امین کو ایران سے ایسے لوگوں کی طرف سے بھی ٹیلیفون کالیں آتی ہیں جو نا تو اس کے خاندان کے ہیں اور نہ قریبی عزیز یا دوست ہیں۔اسرائیلی عہدیدرار نے ایرانی خاتون بلاگر کی گرفتاری کی ترید کی ہے ۔