اسرائیلی حملے میں 17فلسطینی جاںبحق

یو این آئی

غزہ// شمالی غزہ کی پٹی کے عزہ سٹی میں بے گھر لوگوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 17 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔غزہ سول ڈیفنس نے پہلے اعلان کیا تھا کہ غزہ سٹی میں ایک سکول کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے بمباری میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس جگہ کو حماس کے ارکان کے ٹھکانے کے طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔دریں اثنا شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اطلاع دی ہے کہ شیخ رضوان کالونی کے پڑوس میں حمامہ سکول پر ہونے والے بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سکول میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے ۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس جو ماضی میں غزہ سٹی میں حمامہ سکول کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا میں موجود ارکان کو فضائی حملے سے نشانہ بنایا ہے ۔ اس کمپلیکس کو فلسطینی تحریک کے ارکان کے لیے ایک ٹھکانے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ کمپلیکس کے اندر ہتھیار تیار کیے گئے اور ذخیرہ بھی کیے گئے تھے ۔واضح رہے سات اکتوبر 2023 کو حماس کی طرف سے جنوبی اسرائیل پر شروع کیے گئے ایک غیر معمولی حملے کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ۔ محاصرہ شدہ پٹی میں جنگ شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 1,197 افراد ہلاک ہوئے تھے ، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے ۔حماس نے 251 افراد کو بھی یرغمال بنایا، جن میں سے 111 اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں 39 بھی شامل ہیں جن کے بارے میں فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے ۔ ہفتہ کو لڑائی کا 302 ویں دن تک صہیونی فورسز نے 39550 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے ۔