سرینگر// ٹیگور ہال میںسنیچر کو تین روزہ ثقافتی تقریب’استقبال چلہ کلان‘ کا افتتاح کیا گیا ۔ تقریب کا اہتمام نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویج اور محکمہسیاحت کشمیر کے اشتراک سے کیا ہے۔تقریب پر ریڈیو کشمیر سرینگر کے سابق ڈائریکٹر سید ہمایوں قیصر ، کلچرل اکیڈیمی کے شعبہ انگریزی کے ایڈیٹر ڈاکٹر عابد احمد بٹ اور اسٹیشن ہیڈ 92.7 بگ ایف ایم فرہوما اقبالمہمان خصوصی تھے ۔سرد ترین موسم کا شہنشاہ ’چلہ کلان ‘آج سے شروع ہورہاہے۔ثقافتی پروگرام کے پہلے دن 4 ڈرامے پیش کیے گئے جن میں 'منفی' ، 'مکان' اور 'بتہ' شامل تھے ، جو شیخ حنیف کے تحریر کردہ تھے۔ بشیر کوترو کا لکھا ہوا ڈرامہ 'کوتر بھی پیش کیا گیا۔تقریب کے دوران کئی کلچرل پروگرام بھی منعقد ہوئے جن میں کئی فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی اور سامعین کو محظوظ کیا ۔فیسٹیول کے ڈائریکٹر مشتاق علی احمد خان اور بالی وڈ اداکارمیر سرورنے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کیا ۔3روزہ پروگرام 21 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔