اساتذہ کے وفد کی چیف ایجوکیشن افسر سے ملاقات

 راجوری//راجوری کے سخت زونوں میں تعینات اساتذہ نے ٹیچر ز ایسو سی ایشن کے بینر تلے چیف ایجوکیشن افسر راجوری سے ملاقات کرکے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔وفد میں شامل اساتذہ نے کہاکہ وہ دو سال سے سخت زونوں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اوروہ اس بات کیلئے چیف ایجوکیشن افسر کے شکر گزار ہیں کہ انہیں دوسرے زونوں میں لایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ اساتذہ کی طرف سے چیف ایجوکیشن افسر کے دفتر کے باہر غیر ضروری طور پراحتجاج کیاگیا جو کام کاج پر اثرانداز ہوناچاہتے ہیں ۔چیف ایجوکیشن افسر نے ان اساتذہ پر زور دیاکہ وہ مزید محنت اور لگن سے فرائض انجام دیں اور محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کیلئے تعاون دیں ۔