سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے سروشکھشاابھیان اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے گورنرانتظامیہ پرزوردیا ہے کہ وہ ایس ایس اے اساتذہ کے مسائل کوفوری طور حل کرے۔پی ڈی پی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے کہا کہ ایس ایس اے اساتذہ کی مسلسل بھوک ہڑتال باعث تشویش ہے اور لازمی ہے کہ گورنر انتظامیہ اس کی طرف فوری طور توجہ دے۔انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ ان اساتذہی کی تنخواہ میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے مطابق جلدازجلداضافہ کیا جائے اور ان کی رکی پڑی تنخواہوں کو فوری طور واگذار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث فکرمندی ہے کہ حکومت نے اساتذہ پرجبر کرکے انہیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کو اجاگر کر سکیں۔انہوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیوں اساتذہ کو بھوک ہڑتال پر جانے کیلئے مجبور کیاگیااور حکومت ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔
اساتذہ کے مسائل فوری طور حل کئے جائیں:پی ڈی پی
