کنگن//گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول (بائز)گنڈ کنگن میں لیکچرروں کی عدم دستیابی کے نتیجے میںطالب علموںکی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔سکول میں زیر تعلیم طلاب کے والدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سکول میں لیکچرروںکی چار اسامیاں خالی ہیںجس کی وجہ سے ان کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اسکول میں فزیکس، کمسٹری، زاولوجی،بوٹنی،اورریاضی کے لئے لیکچرر دستیاب نہیں ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ان اساتذہ کو سپرففٹی کوچنگ مراکز کیلئے مامور کیا گیا ہے ۔چیف ایجو کیشن افسر گاندربل ناہیدہ نیلوفر نے بتایا کہ جن چار لیکچراروں کو سپر ففٹی کوچنگ کے لئے دوسری جگہ تعینات کیا گیا ہے ان کی واپسی مارچ کے آخر تک ممکن ہے۔