کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے کئی سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے نتیجے میںسینکڑوںبچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے ۔ضلع کے سرمرگ راجواڑ ہندوارہ میں بدھ کو جوں ہی بچے سکول پہنچے تو انہو ں نے اساتذہ کی کمی پر سکول پر تالا چڑھایا ۔احتجاجی بچو ں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ تدریسی عمل کو مو¿ ثر بنانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ ہائی سکول سرمرگ میں گزشتہ ایک سال سے ریاضی اور سائنس مضامین پڑھانے کے لئے اساتذہ تعینات نہیں کئے جارہے ہیں جس کے نتیجے میںانہیںکی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ۔اِس سکول میں زیر تعلیم بچو ں نے بدھ کو اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ہائی سکول سرمرگ کے لئے فوری طور سائنس اور ریاضی مضامین پڑھانے کے لئے اساتذہ کو تعینات کیا جائے ۔انہو ں نے الزام لگایا کہ ریاضی پڑھانے کے لئے سکولی انتظامیہ نے ایک ایسے استاد کو تعینات کیا ہے جس کا اس مضمون سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔ان طلاب کے والدین نے الزام لگایا کہ کئی بار زونل ایجو کیشن آفیسر راجواڑ کی نو ٹس میں معاملہ لایا لیکن انہو ں نے آج تک کوئی سدباب نہیں کیا ۔انہو ں نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر ہائی سکول سرمرگ میں ریاضی اور سائنس مضامین کے لئے اساتذہ کو تعینات نہیں کیا گیا تو وہ سڑکو ں پر آکر احتجاج کریں گے ۔اس حوالے سے چیف ایجو کیشن آفیسر کپوارہ فاروق احمد ڈار نے فوری طور مداخلت کر کے زونل ایجو کیشن ا ٓفیسر راجواڑ سے تفصیلات طلب کر کے ہائی سکول سر مرگ کے لئے سائنس اور ریاضی مضامین پڑھانے کے لئے اساتذہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے ۔انہو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ہائی سرمرگ میں زیر تعلیم بچو ں کے دیگر مشکلات کا بھی ازالہ کیا جائے گا ۔