اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھاوادینے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت لازمی:ناظم تعلیم

سرینگر//ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیراورچنارانٹرنیشنل کے اشتراک سے یہاں اساتذہ کی پیشہ وروانہ ترقی سے متعلق ایک روزہ پروگرام منعقد ہواجس میں گاندربل، بڈگام اور سرینگر کے30اساتذہ نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کشمیر،ڈاکٹر تصدق حسین نے کہا کہ اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت سے استاداپنی صلاحیتوں کوبڑھاوادینے کے قابل ہوتے ہیںاوریہ ان کی پیشہ وارانہ ہنروں کیلئے لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ کووِڈ- 19 نے اساتذہ کیلئے کئی مسائل کو جنم دیا ہے اور ایسے پروگرام یقینی طور اساتذہ کو سیکھنے کے عمل میں رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دیں گے۔ اس موقعہ پر روبینہ مجیدسی ای او،لرننگ ریسورس سینٹر حیدرآباد نے ایک گھنٹے تک پرزنٹیشن دی اورکہا کہ اساتذہ کی مسلسل تربیت اس وقت سیکھنے کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے لازمی ہے ۔انہوں نے درس وتدریس کی ٹیکنیکوں سے متعلق تفصیلی بات کی اور اساتذہ کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کا جواب بھی دیا۔پروگرام میں چنارانٹرنیشنل کے ایجوکیشنل کنسلٹنٹ قیصراحمد بھی موجودتھے۔