راجوری //بیروزگار نوجوانوں کے ایک وفد نے یوتھ لیڈر ندیم احمد میر کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری سے ملاقات کرکے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ کیاکہ ایس ایس آر بی کی طرف سے جاری ہوئے اساتذہ کی بھرتی عمل پر نوٹیفکیشن پر نظرثانی کی جائے ۔وفد میں شامل نوجوانوں نے اس میمورنڈم میں نوٹیفکیشن پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے اس میں جموں خطہ کو بالعموم اور راجوری پونچھ اضلاع کو بالخصوص نظرانداز کردیاہے ۔انہوںنے الزام لگایاکہ سرینگر ضلع کیلئے بھی اے ایل سی کیٹاگری رکھی گئی ہے جبکہ اس ضلع کا کہیں کوئی حصہ سرحد سے نہیں ملتا اوراس کے برعکس ضلع پونچھ جو کہ پورا ہی حد متارکہ پر واقع ہے ، کو چھوڑ دیاگیاہے ۔انہوںنے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اگر نوٹیفکیشن پر نظرثانی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کی راہ اختیار کریںگے ۔وفد میں عبدالرحمن خان ، ازرل ، محمود خان ، ساہل بٹ ، اسرار شاہ ، عبدالرحمن ، کاشف علی خان ، رحمن چوہدری ، منچند سنگھ ، ساہل شرما، مصطفی خان ، حافظ محمد طارق وغیرہ بھی شامل تھے ۔
اساتذہ بھرتی …نوٹیفیکیشن پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ
