اساتذہ اسامیوں کیلئے بھرتی: آخری لمحات میں امتحانی اوقات میں تبدیلی، متعدد امیدوار شرکت سے محروم

سرینگر// ریاست میں جنرل لائن اساتذہ کی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اتوار کو لئے جانے والے تحریری امتحانات میں سینکڑوں امیدوار شرکت کرنے سے رہ گئے،جس کی وجہ سے وہ تذبذب کے شکار ہوگئے ہیں۔ ایس ایس آر بی نے ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر01006آف2017 اجرا کی تھی,جس کے تحت جنرل لائن اسامیوں کوپُر کرنے کیلئے درخواستیں طلب کی گئی۔ان اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے اتوار کو کئی امتحانی مراکز میں تحریری امتحانات لئے جانے والے تھے،تاہم سینکڑوں امیدوار امتحان میں شرکت نہ کرسکے۔امتحان میں شرکت نہ کرنے والے امیدواروں نے سرینگر کی پریس کالونی میں بعد میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پہلے امتحان کا وقت ایک بجکر30منٹ پر مقرر کیا گیا،اور جو رول نمبر سلپیں انہوں نے آن لائن ڈائون لوڑ کی،اس میں بھی بھی امتحان کا وقت یہی تھا،تاہم آخری وقت پر امتحان کا وقت تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ حسب معمول اتوار کو مقرہ وقت پر امتحان مراکز میں پہنچے تو ،انہیں کہا گیا کہ امتحانات کے وقت میں تبدیلی کی جاچکی ہے،اور انہیں امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔احتجاجی امیدواروں نے بتایا کہ انکی محنت رائیگاں ہوگئی،اور انہیں مطلع بھی نہیں کیا گیا،جس کی وجہ سے وہ سر نو مقرر کئے گئے وقت پر امتحانی مراکز میں نہیں پہنچے۔امیدواروں نے کہا کہ وہ نوکری حاصل کرنے کیلئے مقرر کی گئی عمر کے آخریحصے پر پہنچ چکے ہیں،اور اگر اس امتحان سے رہ گئے تو  انکی عمر بھر کی محنت رائیگاں ہوجائے گی،اور آئندہ کسی بھی امتحان میں عدم شرکت کی وجہ سے انکا مستقبل تاریک بن جائے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام بشمول وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ از خود اس معاملے میں مداخلت کریں،اور ان کیلئے سر نو امتحان کا انتظام کریں۔۔