ارکانِ قانون سازیہ کیلئے تربیتی پروگرام کا آغاز

 
 جموں //قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے یہاں ارکانِ قانون سازیہ کیلئے دو ہفتہ طویل تربیتی پروگرام کا آغاز کیا تا کہ انہیں ای اسمبلی پروجیکٹ کے تقاضوں کے بارے میں روشناس کرایا جا سکے ۔ یہ تربیت انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے کے ارکان کی طرف سے دی جا رہی ہے اور اس دوران شرکاء کو ای اسمبلی اپلیکیشن کے موثر استعمال کے بارے میں جانکاری دی جائے گی ۔ سپیکر موصوف نے اسمبلی کی کاروائی میں ڈیجٹائیزڈ نظام کو بروئے کار لانے کے فوائد اور مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈٖالتے ہوئے کہا کہ اس اپلیکیشن کی بدولت ارکان کو موبائیل پر ہی ہر طرح کی جانکاری دستیاب کرائی جائے گی ۔ اس نئے نظام کے تحت ارکانِ قانون سازیہ اپنے سوالات اور جوابات آن لائین ہی پیش کر سکتے ہیں یوں اسمبلی کی کاروائی میں کاغذ کا استعمال ختم ہو گا اور اس طرح قیمتی وقت کو بھی بچایا جا سکے گا ۔ دیگر لوگوں کے علاوہ ارکانِ قانون سازیہ ، سیکرٹری اسمبلی ، تربیت پانے والے ، کئی سینئر افسران اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔