ارناس میں سرپنچوں،پنچوں اور مقامی لوگوں کا کان کنی کو لیکر احتجاج

ریاسی//ضلع ریاسی کے سب ڈویژن دھرماڑی کے سرپنچوں،پنچوں اور مقامی لوگوں نے کان کنی کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے۔یہ مظاہرے صبح 9بجے سے ہی شروع ہوئے تھے۔مظاہرین مانگ کر رہے تھے کہ کان کنی کی قیمت کم کی جائے اور ٹھیکیداروں کی جگہ پنچایتوں کو کان کنی کی اجازت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کان کنی کی اجازت صرف ٹھیکیداروں کو ہی دی گئی ہے اور قیمت بھی زیادہ ہے۔آخر میں تحصیلدار ارناس لیک راج موقع پر آئے اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ وہ اعلیٰ حکام سے بات کر کے ان کی مانگوں کو پورا کروائیں گے۔