وارانسی// وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت پروانچل کے عوام کو نئے سال کا ‘تحفہ’ کی شکل میں ترقی کو رفتار دینے والے اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھیں گے ۔ضلع مجسٹریٹ سریندر سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے سے متعلق سیکورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی کے ہاتھوں 27875.85 لاکھ روپے کی لاگت سے 29 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح/بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے ۔ افتتاح ہونے والے پروجیکٹوں میں 9300 لاکھ روپے کی لاگت سے وارانسی میں قائم مرکزی حکومت کی وزارت زراعت کے بین الاقوامی ریسرچ سینٹر اور میونسپل کارپوریشن کے تحت 1197 روپے کی لاگت سے ہیریٹیج سائٹس پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے سمیت 18002.31 لاکھ روپے کے 15 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گنگا آلودگی کنٹرول یونٹ کے تحت شہری علاقے کے گٹر لائنوں کی مرمت کے 2109 لاکھ روپے کے منصوبے سمیت 9873.52 لاکھ روپے یعنی تقریبا لاگت کی 14 ترقی منصوبوں کا سنگ بنیاد زیر غور ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم خصوصی طیارے سے بابت پور کے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح تقریبا پونے 12 بجے پہنچیں گے اور اپنے ایک روزہ پروانچل دورے کا آغاز مرکزی مواصلات وزیر مملکت (آزاد چارج) اور ریل وزیر مملکت منوج سنہا کے پارلیمانی حلقہ غازی پور سے کریں گے ، جہاں وہ آئی ٹی آئی میدان میں ایک عوامی ریلی میں سرکاری میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد اور مہاراجہ سہیل دیو کے نام پریادگاری ٹکٹ جاری کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کریں گے ۔