گول//گول میں الیکشن مہم کے دوران زمینداروں کوجنگلات خالی کرانے اورسرکاری اراضی خالی کرانے کی نواٹس کوایک سازش قرار دیتے ہوئے بی جے پی بے کہاکہ گول انتظامیہ نے مخصوص پارٹی کوفائدہ پہنچانے کے لئے یہ نوٹس نکاے ہیں۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ڈی ڈی سی امیدوار گول بلاک کریم بخش نے کہاکہ جہاں ایک طرف سے الیکشن چل رہے ہیں وہیں دوسری جانب تحصیلدارگول نے اراضی خالی کرانے کی نوٹس جاری کئے اوریہ صرف مجھے ہرانے کے لئے کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ صرف گول کے لئے نوٹس کیوں جاری کئے گئے اور تحصیلدار نے سوشل میڈیاپر اس کوڈالا ۔اس سلسلے میں تحصیلدارگول نثاق الفاروق نے کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ روشنی ایکٹ کے تحت ہم آج بھی کام کررہے ہیں اورآج بھی ہم نوٹس جاری کررہے ہیں اور اس کاکوڈ آف کنڈیکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اورہم اپناکام بخوبی انجام دے رہے ہیں۔اوریہ جونوٹس جاری کئے گئے ہیں یہ پورے جموں وکشمیرمیں جاری ہوئی ہیں صرف گول میں ہی نہیں ہوئی ہیں۔
اراضی نوٹس جا ری کرنے پر گول میں تنازعہ
