اراضی تنازعہ کے بعد غریب کنبہ پریشان | ایس ڈی ایم نے معاملہ میں مداخلت کا یقین دلایا

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے اڑی علاقہ میں دو کنبوں کے مابین ہوئے اراضی تنازعہ کے بعد ایک غریب کنبہ درماندہ طرز کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گیا ہے جبکہ اس غریب کنبہ کے افراد نے تنگ آکر مینڈھر یا د گار میں احتجاجی طورپر دھرنا دیا ۔مذکورہ کنبہ کے مطابق ان کی اراضی تنازعہ کے بعد حکومت کی جانب سے دفعہ 145 عائد کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ حکام نے دفعہ 145کے تحت ان کو پابند کر دیاتاہم دوسرے گروپ کی جانب سے مذکورہ اراضی میں سرگرمیاں جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس رہائش کے قابل مکان بھی موجود نہیں ہے تاہم اس کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے نا انصافی کی گئی ہے ۔دوسری جانب ایس ڈی ایم مینڈھر نے دھرنے پر بیٹھے ہوئے کنبہ کے اراکین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں پولیس کو تحریری طور پر لکھنے کے بعد معاملہ کا جائزہ لے کر مذکورہ دفعہ ہٹایا جائے گا ۔