اد ھم پور کے نزدیک شاہراہ پر ٹیمپو ٹراولر اور کار میں ٹکر

محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر واقع اد ھم پور کے جکھینی علاقے میں بانہال ریلوے سٹیشن سے جموں کی طرف جانے والی ایک ٹیمپو ٹرولر اور مخالف سمت سے آنے والی ایک I20 کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی تاہم اس حادثے میں کئی افراد معمول چوٹوں کے ساتھ بچ نکلے۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ ٹیمپو ٹرولر 3237/JK19 سے ٹکرانے کے بعد آئی 20 کار نمبر 9377/JK03F فورلین شاہراہ کی پچھلی دیوار سے ٹکرائی۔ اس حادثے میں کار اور ٹیمپو ٹرولر کو نقصان پہنچا تاہم دونوں گاڑیوں میں چند ایک مسافر معمول چوٹوں کے ساتھ بچ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں ٹیمپو ٹرولر میں سوار مسافروں کو دوسری گاڑی میں جموں روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن ا دھم پور نے ضابطے کی کارروائی کی ہے۔