ادیتی اشوک کی گولف میں شاندار کاکردگی انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

یو این آئی

ہانگزو// ہندوستان کی ٹاپ گولفر ادیتی اشوک نے اتوار کو ایشیائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 انڈر پار کے اسکور کے ساتھ خواتین کے انفرادی گولف مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ انیربان لاہری اور ان کی مردوں کی ٹیم اپنے میچ ہار گئی۔چین میں جاری 19ویں ایشین گیمزمیں آج منعقدہ خواتین کے گولف کے انفرادی میچ میں ادیتی اشوک نے فائنل راؤنڈ سے قبل سات شاٹس کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم، ادیتی نے آج چار بوگی اور ایک ڈبل بوگی لگائی، جس سے تھائی لینڈ کی آرپیچائے یوبول نے دو شاٹ کی برتری حاصل کرلی اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ جنوبی کوریا کی ہیونجو نے چھ درجے ترقی کر کے کانسی کا تمغہ جیتا۔پرنوی ارس چار انڈر پار کے ساتھ 13ویں نمبر پر رہیں، جب کہ اونی پرشانت تین اوور پار کے ساتھ مشترکہ طورپر 18ویں نمبر پر رہیں۔