ادہم پورکیمپس جموں یونیورسٹی میں پلیس منٹ مہم کاانعقاد

 ادہم پور//ادہم پور کیمپس اورخطہ کے دیگراداروں اورکالجوں کے طلباء کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنے کیلئے جموں یونیورسٹی کے ادہم پور کیمپس کی جانب سے ایک پلیس منٹ مہم کااہتمام کیاگیا ۔پروفیسر ہردیپ چاہل نے اس اہم قدم کے لیے کیمپس کے فیکلٹی ممبران کومبارکباددی اورکہاکہ اپنی قسم کایہ پہلا قدم ہے۔ڈاکٹرنیتوکماری ایچ اوڈی شعبہ کامرس نے طلباء اورمہمانوں کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے ریاست خصوصی طورپردوردرازعلاقوں کے طلباء کیلئے روزگارکے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیداکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔اس مہم میں ضلع کے متعددتعلیمی اداروں کے زائد از ایک سوطلباء نے شرکت کی۔