ادہم پورمیں ڈرائیوروں کیلئے کونسلنگ پروگرام

 جموں//جے اینڈکے موٹروہیکلزڈیپارٹمنٹ ادھم پور نے منی بس سٹینڈ میں کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کوسڑک پرحفاظتی تدابیرکے بارے میں جانکاری دینے کیلئے کونسلنگ کیمپ منعقدکیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمار مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئرسپرانٹنڈنٹ آف پولیس رئیس احمدبٹ مہمان ذی وقارتھے ۔اس دوران کیمپ میں رام نگر، مجالتہ، چہنینی اورادھم پورکے دیگرروٹوں کے ڈرائیوروں نے حصہ کیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنرنے ڈرائیوروں سے تیزرفتاری ، ریس لگانے اورریش ڈرائیونگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال ، غلط طریقے سے اوورٹیکنگ سے پرہیزکرنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ کیمپ منعقدکرنے کامقصد ٹریفک قوانین سے متعلق جانکاری دیناہے تاکہ سڑک حادثات میں کمی واقع ہو۔انہوں نے کہاکہ ڈرائیورکی غفلت بڑ ے سڑک حادثات کاموجب بنتی ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں تلف ہوجاتی ہیں ۔انہوں نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ ضلع ادھم پورکوصفرحادثہ ضلع بنانے کیلئے تعاون دیں۔اس دوران ڈرائیوروں کے مسائل بھی اُجاگرکیے گئے جن کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی گئی۔ایس ایس پی رئیس احمدبٹ نے شرکاء سے کہاکہ ٹریفک قوانین پرعملدرآمدہونے سے سڑک حادثات کی روکتھام ممکن ہے۔انہوں نے ایسے کیمپ بلاک سطح بھی منعقدکیے جائیں گے۔انہوں نے ڈرائیوروں سے کہاکہ وہ ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ کے استعمال کویقینی بنائیں۔اس موقعہ پر سی ای اوایم سی سنتوش کوتوال، ڈی ایس پی ٹریفک دنیش گپتا، سٹیشن ہائوس افسرسنجیوگپتاودیگرمتعلقہ افسران اورٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداربھی موجودتھے۔