ادہم پورمیں میوزیم ڈے منانے کیلئے تقریب کااہتمام

 اودھم پور //ضلع انتظامیہ ادہم پور نے محکمہ آرکائیوز ،آرکائیولی جموں چیپٹرکے اشتراک سے انٹرنیشنل میوزم ڈے کے سلسلے میں بھارتیہ کالج آف ایجوکیشن ادہم پورمیں ایک تقریب کااہتمام کیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارمہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر کنوینر انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ کلچراینڈ کلچرل ہیری ٹیچ ، ایس ایم ساہنی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لال ، جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹ جموں انجوگپتا، چیف پلاننگ آفیسر اشوک کھجوریہ ، چیئرمین بھارتیہ کالج آف کالج آف ایجوکیشن ، ادہم پور مدھوکھجوریہ، شریک کنوینر ڈاکٹرسی ایم سیٹھ، ڈائریکٹر بھارتیہ کالج آف ایجوکیشن شوکمار، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹرکے سی ڈوگرہ، چیف ہارٹیکلچرآفیسرودیگرضلع آفیسران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ محکمہ کوانٹرنیشنل میوزم ڈے کیلئے شاندارتقریبات کے انعقادکیلئے مبارکبادپیش کی اورزوردیاکہ اس دن کوتحریک کے طورپرپلیٹ فارم دیاجائے۔قبل ازیں پروگرام کاآغاز مہمان خصوصی کی جانب سے روایتی شمع روشن کرنے سے ہوا۔اس کے بعدمیزبان کالج کے پرنسپل نے مہمانوں کااستقبال کیا۔اس سے پہلے ضلع ترقیاتی کمشنرنے محکمہ ہیڈی کرافٹس اوردیگرسٹیک ہولڈروں ،آرٹی کرافٹ وغیرہ کے اشتراک سے لگائے گئے سٹالوں کاافتتاح کیاجن میں پتھرکے اوزار، کاپراورکانسے کی چیزیں،نایاب کتابیں،دستاویز،ہتھیاروغیرہ بھی نمائش کیلئے لگائے گئے۔مقررین نے ثقافتی جگہوں کے تحفظ پرزوردیا۔جوائنٹ ڈائریکٹرہینڈی کرافٹ نے میوزیم کی اہمیت کوبیان کیا۔بعدازاں ضلع ترقیاتی کمشنرنے شرکاء اورطلباء میں اسنادبھی تقسیم کئے۔