ادہم پورمیں موبائل ایپ سے متعلق تربیتی پروگرام کاانعقاد

 ادہم پور//ڈپتی ڈسٹرکٹ الیکشن افسرادہم پور سپناکوتوال کی صدارت میں پنچاری اورمونگری کے سپروائزروں اوربوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) کیلئے موبائل ایپ نیٹ سے متعلق دوروزہ تربیتی پروگرام کاآغاز ہوا۔ٹریننگ کے پہلے روز مختلف سیشن منعقدہوئے جن میں تحصیل پنچاری اورمونگری کے سپروائزروں اور بی ایل اوزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔یہ تربیتی پروگرام ویڈیواورپاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے منعقدکی گئی جوکہ موبائل ایپ سے متعلق تھی جس میں فارموں کی آن لائن پروسیسنگ کے طریقہ کارکے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔اس دوران بولتے ہوئے ڈپٹی ڈی ای اوسپناکوتوال نے پروگرام کے اغراض ومقاصد بیان کئے کہ کس طرح انتخابی عمل میں موبائل ایپ جوالیکشن کمیشن آف انڈیانے متعارف کرائی ہے۔ڈی ای اونے بی ایل اوزکوالیکٹورل کی پیوری فکیشن کے رول کی بھی جانکاری دی۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیوسبھاش ڈوگرہ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ چہنینی دویندرشرماتحصیلدار، ادہم پور ویدپرکاش کے علاوہ بی ایل اوزاورسپروائزربھی موجودتھے۔