ادہم پورمیں خواتین ونگ نیشنل کانفرنس کی کنونشن کاانعقاد

ادہم پور//سماج کی ہمہ جہت ترقی کےلئے فیصلہ ساز ی میں خواتین کی شمولیت نہایت ضروری ہے اورخواتین کوجمہوریت کومضبوط کرنے اورسماج کی بہبودکےلئے آگے آکرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار ریاستی صدرنیشنل کانفرنس خواتین ونگ شمیمہ فردوس نے ادہم پورمیں منعقدہ خواتین ونگ نیشنل کانفرنس کی ایک روزہ کنونشن کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس خواتین کی بہبوداوران کی بااختیاری کےلئے سنجیدہ ہے اوراسی سلسلے میں پارٹی نے چندسال پہلے جمہوریت کومضبوط کرنے اورپنچایتوں کی ترقی کےلئے خواتین کوریزرویشن دی تھی جس کاثمرآج مل رہاہے۔ انہوں نے بیگم شیخ عبداللہ کی خواتین کی بہبوداورپسماندہ طبقوں کی ترقی کےلئے رول اورخدمات کواُجاگرکیا۔ انہوں نے کہاکہ مادرمہربان نے میڈیکل کالجز میں خواتین کےلئے پچا س فیصدریزرویشن کی تجویزپیش کی تھی جس کامقصدخواتین کوزیادہ سے زیادہ مواقعے فرہام کرناتھا۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے خواتین کی بہبوداورانہیں بااختیاربنانے کےلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے پارٹی ورکروں پرزوردیاکہ وہ نیشنل کانفرنس کی پالیسیوں کوگھرگھرپہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی پالیسی منافرت اورسماج کوتقسیم کرنے کی ہیں جنھیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے خواتین پرزوردیاکہ وہ سماج میں بھائی چارے کوفروغ دینے کےلئے سرگرم رول اداکریں۔اس دوران کنونشن میں این سی خواتین ونگ کی صوبائی صدرستونت کورڈوگرہ اوراین سی صوبائی نائب صدروجے لکشمی دتہ نے بھی خیالات کااظہارکیا۔