ادہم پورمیں ’بیٹوں کوبچائو‘موضوع پرسمپوزیم

ادہم پور//محکمہ صحت ضلع ادہم پور نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے اشتراک سے بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو کے تحت ’’سیودی گرلس چائلڈ‘‘کے عنوان سے سمپوزیم کاانعقاد کیا۔اس دوراج ضلع ترقیاتی کمشنرادہم پور رویندرکمارمہمان خصوصی تھے۔اس دوران پروگرام کاآغاز روایتی شمع روشن کرنے اورسرسوتی وندھناسے کیاگیا۔سمپوزیم کے دوران کالج کے 13 طالبات نے حصہ لیااور بچیوں کوبچائوموضوع پرپرمغزخیالات کااظہارکیا۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنرنے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی خدمات کی ستائش کی۔انہوں نے خواتین پرتشدد،جنسی ہراسانی ، جہیزاوراس سے متعلقہ معاملات پرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے طالبات سے بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائواورسوچھ بھارت ابھیان مہم کاحصہ بننے کی تلقین کی۔انہوں نے کہاکہ ان سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری عام کی جائے۔علاوہ ازیں تقریب میں ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے اورڈی سی موصوف نے طلباء میں اسناداورمومنٹوتقسیم کئے۔اس دوران ڈاکٹرایس ڈی اتری ،پروفیسرپونم راجپوت اورڈاکٹررابیہ اقبال نے ججزکے فرائض انجام دیئے۔اس موقعہ پر دیگران کے علاوہ چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹرکے سی ڈوگرہ،پرنسپل جی سی ڈبلیو، ڈاکٹر چندرشیکھر،نوڈل آفیسر بی بی بی پی سیل،ادہم پوررچناشرما بھی موجودتھے۔