ادہم پورانتظامیہ نے پنچایت انتخابات کے انتظامات کاجائزہ لیا

ادہم پور//ضلع پنچایت افسرادہم پوررویندرکمارنے ضلع وسیکٹورل افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکرکے پنچایتی انتخابات کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔اس دوران میٹنگ میں سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس رئیس محمدبٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گرویندرسنگھ ،اسسٹنت کمشنر ڈیولپمنٹ نورعام کے علاوہ ودیگرافسران موجودتھے۔ میٹنگ کے دوران پولنگ پارٹیوں کی روانگی ،کمیونی کیشن پلاننگ ، کنٹی جنسی پلان ،ٹرانسپورٹ پلان ،ووٹوں کی گنتی اورڈسٹری بیوشن سنٹروں ،امن وقانون کی صورتحال، ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ اوردیگرانتظامات پرغوروخوض کیاگیا۔اس دوران ڈی ای او نے آراوز،اے آراوزاورنوڈل افسران سے کہاکہ وہ الیکشن کمیشن کے رہنماخطوط کی پاسداری یقینی بنائیں تاکہ شفاف پنچایتی انتخابات یقینی بنائے جاسکیں۔ڈپٹی الیکشن افسرسپناکوتوال نے بھی پنچایت انتخابات کے سلسلے میں مختلف امورات کے بارے میں افسران کوجانکاری دی۔