ادہم پور، سانبہ،کٹھوعہ اورجموں میں تقاریب

 جموں/ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں خطے میں بھی یوم جمہوریہ کی70 ویں تقریبات کا اہتمام بڑے جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔کٹھوعہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب کا اہتمام سپورٹس سٹیڈیم میںکیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر روہت کھجوریہ نے قومی جھنڈا لہرا کر مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔پریڈ میں پولیس،سی آر پی ایف،پولیس ٹریننگ سکول کٹھوعہ،این سی سی کے دستوں کے علاوہ سکولی طلبا¿ نے حصہ لیا۔جب کہ رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پٹیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گھنشیام سنگھ، اے ڈی ڈی سی شبرا شرما، اے ایس پی ناصر خان ، ضلع افسران، معزز شہری ، لوگوں کی بڑی تعدا د کے علاوہ سکول طلباﺅ و طالبات موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روہت کھجوریہ کہا کہ یوم جمہوریہ ایک قومی فیسٹول ہے جو ہرسال انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ26 جنوری کو منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانا ہمارے لئے فخر اور عزت کی بات ہے کیونکہ اس دن ہمارام ملک ایک خودمختار جمہوری ملک بن چکا ۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان ایسا ملک ہے جہاں لوگوں کے منتخب نمائندے حکومت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ تمام تحصیل صدر مقامات پر بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ادھمپور میں سب سے بڑی تقریب گورنمنٹ پی جی کالج بوائزمیں منعقد ہوئی ۔جہاں ڈپٹی کمشنر رویندر کمار نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں35مختلف دستوں نے حصہ لیا جن میں سی آر پی ایف، ایس کے پی اے ،ہوم گارڈس ، ڈسٹرکٹ پولیس ، این سی سی ، فلیگ ٹروپس ،سول سکاٹس کے علاوہ سکولی طلبا¿ شامل ہےں۔اس موقعہ پر کئی دلچسپ پروگرام پیش کئے گئے جن میں حب الوطنی کے گیت اور ریاست جموں و کشمیر کے تمدن اور تہذیب کی عکاسی کی گئی۔اس کے علاوہ سکول بچوں نے رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا جس کی لوگوں نے بہت ستائش کی۔ڈی آئی جی اودھمپو ر یاسی رینج سلیمان چودھری، ڈائریکٹر ایس کے پی اے ایم ایس سلاریہ،ایس ایس پی ادھمپور راجیو اوم پرکاش پانڈے ، اے ڈی ڈی سی اشوک کمار ، اے ڈی سی گرویندر جیت سنگھ اور مختلف محکموں کے افسران ، سربراہاں ، سول و پولیس کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔لوگوںکو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آزاد ہندوستان کا آئین 26جنوری 1950ءعمل آور ہوا جس کے تحت ملک کے ہر ایک شہری کو بنیادی حقوق حاصل ہے۔ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع اودھمپور کی حصولیابیوں کا ذکرکیا ۔جی ایم سی جموں میںیوم جمہوریہ کی تقریب پر میئر چندر موہن گپتا کے علاوہ ڈپٹی میئر پورنیما شرما کے علاوہ کمشنر جے ایم سی پنکج مگوترا نے جے ایم سی ٹاون ہال کمپلیکس میں قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اُنہوں نے اس موقعہ پر صفائی کرمچاریوں کی بیواﺅں میں کمبل تقسیم کئے ۔ میئر اور ڈپٹی میئر جے ایم سی کے ملازمین کو یوم جمہوریہ کی مبار ک باد دی اور کارپوریشن میں کام کر رہے ملازمین اور صفائی کرمچاریوں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی تن دہی اور لگن سے انجام دیں۔اس موقعہ پر مختلف وارڈوں کے کونسلر ، اے سی آر پریم سنگھ چب، سیکرٹری سنینا شرما ، سی اے او ہیلتھ افسر ، ویٹرنری افسران موجود تھے۔سانبہ میں سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہ یوم جمہوریہ کہ تقریب پر ڈپٹی کمشنر سشماچوہاننے قومی پرچم لہرا کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔پریڈ میں پولیس،سی آر پی ایف،این سی سی کے دستوں کے علاوہ سکولی طلبا¿ نے حصہ لیا۔جب کہ رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔اس موقعہ ایس ایس پی سانبہ ڈاکٹر کوشل کما ر، اے ڈی سی وِکاس گپتا کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد، سول اورپولیس انتظامیہ کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے موصوفہ نے ضلع میں ترقیاتی محاذ پر حصولیابیوں کو اُجاگر کیا۔اس کے علاوہ تمام تحصیل صدر مقامات پر بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔پریڈ کے علاوہ سرمائی راجدھانی جموں میں رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔

جے کے ہاؤس 

نئی دلی/ نئی دہلی میں حکومت جموں وکشمیر کے پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنردھیرج گپتا نے70ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر جے کے ہاو¿س،5 پرتھوی راج روڈ، نئی دہلی میں قومی جھنڈا لہرایا۔اس موقعہ پر جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقعہ پر نئی دہلی میں مقیم حکومت جموں وکشمیر کے افسران بھی موجود تھے۔ یوم جمہوریہ کے موقعہ پر ایک تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دھیرج گپتا نے شرکائے تقریب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک کے عظیم شہداءاور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیاجن کی قربانیوں کی بدولت آج ہمارا آزاد ہے۔بعد میں گپتا نے کشمیر ہاو¿س میں تعینات افسران اور ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیااور شرکا¿ میں خصوصی تحائف او ر اسناد تقسیم کئے۔