ادھم پور میں سی اے بی اور ٹیکہ کاری کے متعلق بیداری مہم

ادھم پور//کووڈ-19 کے مناسب رہنما خطوط اور ویکسی نیشن کے بارے میں عام لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے، ضلع اطلاعات مرکز ادھم پور نے سوموار کواودھم پور ٹاؤن کے آس پاس کے علاقے میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، راجندر کمار دیگرا کی نگرانی میں اعلان کے ذریعے ایک بیداری مہم چلائی۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی او نے کہا کہ اس آگاہی مہم کے انعقاد کا بنیادی مقصد کووڈ-19 کے مناسب رویے اور ویکسی نیشن کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے عام لوگوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ بہت آسان ہے اگر آپ بنیادی پروٹوکول پر عمل کریں جیسے چہرے کے ماسک پہننا، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال، باقاعدگی سے صابن سے ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کویڈ-19 پر مزید قابو پانے کے لیے ضروری ٹولز ہیں جن پر ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ادھم پور اندو کنول چِب کی سربراہی میں مسلسل کام کر رہی ہے۔