ادھم پور میں انٹر سکول ایتھلیٹک مقابلے شروع

عظمیٰ نیوز سروس

ادھم پور//انڈر 14 لڑکوں کیلئے زونل سطح کا انٹر اسکول ایتھلیٹک مقابلے سباش اسٹیڈیم ادھم پور میں شروع ہوئے۔اس مقابلے کا انعقاد محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون ادھم پور نے زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر دیپ کمار کی مجموعی نگرانی اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر رومیش چندر مشرا کی رہنمائی میں کیا گیا۔ایتھلیٹک میٹ میں زون ادھم پور کے 38 سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے تقریباً 172 لڑکے حصہ لے رہے ہیں۔زیڈ ای پی ائو نے شرکاء اور محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے تمام فیلڈ سٹاف کے ساتھ بات چیت کی۔ تمام ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس کافیصلہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زون ادھم پور کے تکنیکی ماہرین نے کیا۔