ادھمپور میں کارپوریٹرچوری کی گاڑی چلاتے پکڑاگیا

جموں//ادھمپورمیں بھاجپا کے ایک کارپوریٹرکواتوار کوسرینگر میںچوری کی گئی گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔حکام کے مطابق نظیراحمدگلکار اپنے دو حفاظتی گارڈوں کے ساتھ SUVگاڑی میں سرینگر جارہا تھا ،جب اُسے ٹریفک پولیس ڈی وائی ایس پی ہمت سنگھ نے دستاویزات کی جانچ کرنے کیلئے روکا۔ حکام کے مطابق گلکار کوادھمپور پولیس اسٹیشن لیجایا گیاجب اُسے ہریانہ کے نمبر پلیٹ والی گاڑی، جو چوری کی گئی تھی،کوچلاتے ہوئے پایاگیا۔حکام کے مطابق گاڑی کاچیسز اور رجسٹریشن نمبر موزوں نہیں تھے اور جب ان کی جانچ کی گئی توپتہ چلاکہ گاڑی چوری کی گئی ہے ۔گاڑی کانمبرپلیٹ ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ سے ملتاجلتا تھا۔حکام کے مطابق کیس کو ادھمپور پولیس کے حوالے کیاگیا۔