ادویات کا غیر قانونی کاروبارکرنے والوں کے خلاف مہم

 سری نگر//ادویات کے غیر قانونی کاروبار کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کئی محکموں کے ایک مشترکہ ٹیم نے کل ڈپٹی کمشنر سری نگر سید عابد رشید شاہ کی ہدایت پر کرن نگر علاقے میں ادویات کی کئی دکانوں پر چھاپہ مارا ۔اس سلسلے میں یوبِٹ فارما کے دستاویزات کا معائینہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ فارمیسی غیر قانونی طور چلائی جارہی ہے۔اس فارمیسی کو سربمہر کیا گیا جبکہ اس کے مالک کے نام وجہ بتائو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ انتظامیہ ادویات کے غیر قانونی کاروبار کو روک لگانے کے لئے اور غیر معیاری ادویات کی خرید و فروخت کا پتہ لگانے کی وعدہ بند ہے ۔انہوںنے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہوشیار رہیںاور کسی بھی شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کے ہیلپ لائن نمبر 7051112345 پر رابطہ کریں۔