جموں//ادب و ثقافت سے وابستہ مختلف اہمےّتوں کی عکاسی مےں رےاست جموں و کشمےر مےں واحد کثےر اللسانی ادبی تنظےم ادبی کُنج جے اےنڈ کے جموں کے ادبی مرکزکڈذی سکول تالاب تِلّوجموں مےں گذشتہ روز خصوُصی ادبی و ثقافتی نوعےّت سے اِس ہفتے کی دوسری نِشست کا اِہتمام ہُوا۔ جِس کی صدارت کے فرائض اُردوُاورگوجری کے شاعروگلوکارسروَر چوہان حبےب نے سر انجام دِئے۔ جبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض اُردوُوہِندی کے اُبھرتے شاعر بِشن داس خاکنے انجام دِئے۔نِشست کے نظمی دوَر کا آغازتنظےم کے ادبی سےکرٹری بِشن داس خاک کی اِس تخلےق سے ہوُا ، ’اب بُلندی پر چمک ہے اپنے ادبی کُنج کی ، چار سوُ گوُنجی دھمک ہے اپنے ادبی کُنج کی ‘۔ اُتّم سنگھ ساحل کی غزل تھی ’کب اُجالا ہوا کب اندھےرا ہُوا، کب شام ہوُئی کب سوےرا ہُوا‘۔ شاعر و گلوکار چمن سگوچ نے اپنا اےک دھارمک گےت پےش کِےا ۔ جِس کے بول تھے ’درشن دےدو گھنشام۔۔ کشمےری زبان کے شاعر مہاراج کرشن وفادار نے اےک کشمےری گےت پےش کِےا جِس کے معنی تھے سُداما ںکا کرشن جی کے محل مےں جانا اور اُن کا سُداماں کے ساتھ بچپن کے گہرے دوستانے مےں پےار اور خلوص سے پےش آنا ، تھا ’ سروَر چوہان حبےب کی گوجری غزل تھی ’دِل دے قرار آجا، ہے اِنتظار آجا‘۔ مالک سنگھ وفا کی غزل تھی ’کےسے رات بِتائی ہوگی ،ہر جانب تنہائی ہوگی ، اُس نے کُچھ تو سوچا ہوگا ، دُنےا جب بنائی ہوگی ‘۔تنظےم کے صدر شام طالب کی غزل تھی ’کوئی ہر شب مےرے خوابوں کو کُچُل جاتا ہے ، اےک ساےہ سا ہے جو مُجھ کو نِگل جاتا ہے‘۔ آرش دلموترہ کی غزل تھی ۔ بڑے پوُجے گئے اب تک تُمہارے نام کے پتّھر، بڑے ہےں صاف دِل کے جوبڑے احترام کے پتھّر‘۔ نِشست کے آغاز مےںتنظےم کے چئیرمےن آرش دلموترہ نے شری شری گوروُ گرنتھ صاحب کے پرکاش دِوَس کے بُلند مرتبہ پہلوو¿ں پرسےر حاصل روشنی ڈالی اور سِکھ دھرم کے کارہائے نُماےاں کا ذِکر کرتے ہوئے دےش اوردھرم کی حفاظت کےلئے دی گئی گوروو¿ں کی قُربانےوں کو اُجاگر کِےا۔ تنظےم کے صدر شام طالب نے ادبی کُنج کے فاو¿نڈر و گائےڈ اورجموں کی بُلند پاےہ ادبی،ثقافتی قلمکار و فنکار شخصےّت گوروُدےو اوپی شرما سارتھی صاحب مرحوُم کو تنظےم کے سبھی ممبران کی طرف سے خراجِ عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ گوروُ جی کی ادبی ترغےب سے تنظےم کو عطا کی گئی پُرخلوُص رہنُمائی اور حوصلہ مندی کی بدولت آج رےاست مےں ادبی کُنج ادب کے مےدان مےں اپنے نُماےاں ادبی کردارکےلئے سرگرم عمل ہے۔ اُنھوں نے رےاست کے ناموَر اُردوُ دان قلمکارڈاکٹر شہاب اُلدےن ملک کو جموں ےونےورسِٹی کے تمامُ آرٹ ڈےپارٹمنٹس کا ’دےن‘(Deign) مقرّر کِئے جانے پر اُنھےں اپنی تنظےم کی طرف سے دِل کی گہرائےوں سے مُبارک باد پےش کی۔ نِشست کا اِختتام تنظےم کے چئےرمےن آرش دلموترہ کی طرف سے شعراءکیلئے پےش کی گئی شُکرےہ کی تحرےک سے ہوُا۔
ادبی کنج کااوپی شرماسارتھی کوخراج
