جموں //اپنی خصوصی ادبی و ثقافتی سرگرمیوںکیلئے معروُف کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کنج جموں کی طرف سے کڈز ی سکول تالاب تلو میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا ۔امریکہ سے آئے ہوئی پنجابی کے معروف شاعر سریندر سنگھ سیرت ؔ کے اعزاز میں منعقد کی گئی مذکورہ ادبی نشست کے دوران ادبی کنج جموں کی جانب سے اُردوزبان کے فروغ کیلئے انجام دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔پنجابی و ہندی کے شاعر ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ کی صدرات میں منعقد ہ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے سریندر سنگھ سیرت ؔ نے کہاکہ وہ ادبی کنج کیساتھ کئی عرصہ سے منسلک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ادبی کنج نے جموں صوبہ مختلف زبانوں کے فروغ کیلئے ایک اہم کا م کیا ہے ۔موصوف نے کہاکہ ادبی کنج جموں سے متاثر ہو کر انہوں نے امریکہ میں بھی پنجابی زبان میں اپنی سرگرمیوں کا جاری رکھا ہوا ہے ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر بلجیت سنگھ رینہ نے کہاکہ وہ ایل طویل عرصہ تک ادبی کنج جموں کیساتھ منسلک رہے ہیں جس کے بعد ان میں بھی شاعر ی کا شوق پیدا ہو ا۔پروگرام کے دوران تنظیم کے صدر شام طالب نے ادبی کنج جموں کی 43سالہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سریندر سنگھ سیرت کا کلام بھی پیش کیا ۔اس ادبی نشست میں آرش دلموترہ ،اقبال سنگھ ،ڈاکٹر ہر یش کیلا ،ڈاکٹر بنسی لعل ،سرور چوہان حبیب ،موہن سنگھ الفت ،معصوم کشتواڑی ،راج کمل ،مہاراج کرشن وفادار ،کے آر سلگوترہ کے علا وہ دیگران بھی موجود تھے ۔