اخروٹ کے درخت سے گر کر شہری فوت

کنگن/غلام نبی رینہ /اکہال کنگن میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب ایک 45سال کا شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔نظیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکن اکہال اتوار کوگھر کے صحن میں اخروٹ کے درخت سے گر پڑا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔اگرچہ زخمی حالت میں مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ جب یہ خبر اس کے آبائی گاؤں میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔