اخبارات کیلئے جی ایس ٹی

سرینگر// گُڈ ز اینڈ سروسزٹیکس نظام کو لاگو کرنے کے تناظر میں اخبارات کی اشتہاری بلوں کی ادائیگی سے متعلق معاملات کو حل کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کمرشل ٹیکسز محکمے کے اشتراک سے میڈیا کمپلیکس پولو ویو سرینگر میں 21 اکتوبر 2017 کو دن کے 11 بجے ایک خصوصی ورکشاپ منعقد کر رہا ہے ۔  دورانِ ورکشاپ کمرشل ٹیکسز محکمہ کے افسران اور ماہریں میڈیا مالکان ، ایڈیٹروں اور ایڈورٹائیزنگ و مارکیٹنگ ایگزیکٹو کے جی ایس ٹی ٹیکس نظام کے تحت اشتہاری بلوں کی ادائیگی سے متعلق سوالات کا جواب دیں گے ۔ کشمیر کے اخبارات کے انتظامی امور سے وابستہ افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اکاؤنٹس اور اشتہارات سیکشن میں کام کر رہے اپنے عملے کو ورکشاپ میں شامل ہونے کیلئے کہیں ۔