ریاض/پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں احمد شہزاد نے کہا ہے کہ خوش نصیبی کہ روزہ رسولؐ پر حاضری کی سعادت ملی۔ان کا کہنا تھا کہ مدینہ شریف میں رہنے جیسا احساس اس ساری دنیا میں اور کوئی نہیں ہے۔احمد شہزاد نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ’ آپ سب کے لئے ڈھیروں دعائیں‘۔خیال رہے حالیہ دنوں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔