احمد آباد میں کیمیکل فیکٹری میں آگ

احمد آباد// گجرات کے احمد آباد شہر کے علاقے وٹوا جی آئی ڈی سی میں اتوار کو اچانک ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔محکمہ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ وٹوا جی آئی ڈی سی فیز 2 کی کرنال انڈسٹریز نامی کیمیکل فیکٹری کے ایک یونٹ میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں جائے واقع پر پہنچ گئیں۔ تقریبا ایک گھنٹے کی سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ (یو این آئی )