احربل …کشمیر کا ’نیا گرا‘ آبشار

احربل ، جو "کشمیر کے نیاگرا فالس(Niagara Falls of Kashmir)" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، جموں و کشمیر کے جنوب مغربی حصے میں واقع ایک ( Station  Hill) پہاڑی سٹیشن ہے جوگرمائی دارالحکومت (Capital )سری نگر کے جنوب میں ہے۔احربل تحصیل دمہال ہانجی پورہ ، ضلع کولگام میں پڑتا ہیں۔یہ جگہ ٹریکنگ (Trekking)، فوٹو گرافی اور ماہی گیری( Fishing) کے لحاظ سے موزوں ہے۔ گھاس کے میدان ، دیودار کے درخت، جنگلات ، متناسب برف پوش پہاڑوں کی دلکش نظاروں کی وجہ سے ، آبشار بہت سے ہندوستانی اور بین الاقوامی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔
جغرافیہ( Geography)
احربل جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے نور آباد میں واقع ہے۔ یہ دریائے ویشو پر واقع ہے۔ یہ دریائے جہلم کی ایک آبدوشی ، پیر پنجال پہاڑوں کے اندر دیودار (Deodar) اور فر (Fur) کے درختوں میں ڈھکی ایک الپائن وادی (Alpine) میں سے گزرتا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 2266 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ 
سیاحت (Tourism)
احربل ایڈونچر ٹورزم (Tourism  Adventure ) کیلئے پورے کشمیر اور ہندوستان میں مشہور ہے۔دریائے ویشو( River Vishnu) میں کافی مقدار میں ٹراؤٹ مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔سیاح ماہی گیری کا اجازت نامہ احربل میں واقع محکمہ فشریز سے حاصل کرکے ماہی گیری کا مزہ لے سکتے ہیں۔دوسری سرگرمیوں میں سردیوں کے دوران گھوڑوں کی سواری ، فوٹو گرافی اور اسکیئنگ شامل ہیں۔احربل میں ترقی کے ذمہ دار سرکاری ادارہ احربل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (Authority  Development )نے سیاحوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ہے جس میں جھونپڑیوں (Huts) اور ایک کیفے ٹیریا (Cafeteria )شامل ہے اور رہائش اور بورڈنگ کی دیگر سہولیات بھی دستیاب کردی گئی ہیں۔ یہ علاقہ پْر امن ہے اور جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ 
رسائی (Accessibility)
احربل ضلع کولگام کے نور آباد (division  Sub ) سب ڈویژن میں آتا ہے اور سرینگر سے شوپیاں باب الاسلام کے راستے سرینگر اور پونچھ کو ملانے والی مغل روڈ سے صرف 8 کلومیٹر کے فاصلے پر آسانی سے قابل رسائی ہے۔ پلوامیہ اور شوپیان کے ذریعہ کار یا بس میں 75 کلومیٹر کی ڈرائیو میں 3 گھنٹے سے بھی کم وقت لگتا ہے۔ ایک متبادل راستہ کولگم ۔نیہما۔ ڈی ایچ پورہ۔کے بی پولا۔منزگام۔وٹو۔احرابال کے راستے احربل کی طرف جاتا ہے۔
(مضمون نگار ٹریول اینڈ ٹوارزم مینجمنٹ شعبہ کے ریسرچ سکالر ہیں)
ای میل۔[email protected]