احتشام بلال کی پُر اسرار گمشدگی

سرینگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گریٹر نویڈا میں زیر تعلیم کشمیر ی طالب کی پُر اسرار گمشدگی کے حوالے سے مرکزی وزیرداخلہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے لاپتہ نوجوان کی بازآبای کیلئے اقدامات کریں۔ شاردھا یونیورسٹی میں زیر تعلیم احتشام بلال جو کہ 27اکتوبر سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے، کی بازیابی کیلئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وزیر داخلہ کو یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ یہ معاملہ اٹھانا چاہئے ۔ ٹویٹ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری طالب علموں کو بیرون ریاست تنگ و طلب اور ہراساں کرنے کی کارروائیوں سے کشمیری عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس معاملے کو اب یہی ختم کرنا چاہئے ۔ انہوںنے لکھا کہ کشمیر ی طالب علم جو بیرن ریاست زیر تعلیم ہے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مرکزی سرکار کو فوری طور پر اقدامات کرنے ہونگے ۔ یادرہے کہ شاردہ یو نیور سٹی میںزیرتعلیم شہر خاص کے خانیار علاقے سے تعلق رکھنے والااحتشام بلال ساکنہ خانیارکئی دنوں سے پر اسرار طور پر لا پتہ ،لواحقین فکر سلامتی کے حوالے سے فکر و تشویش میںمبتلا ہیں۔