احتساب عدالت نے شہباز شریف کے ریمانڈ میں 10 دنوں کا اضافہ کیا

اسلام آباد// پاکستان میں پنجاب کے سابق وزیراعلی شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو(این اے بی) نے منگل کو منی لانڈری کے معاملے میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔ڈان کے مطابق احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ بدعنوانی معاملے کی جانچ کے لئے پاکستان مسلم لیگ ۔نواز (پی ایم ایل۔این) کے صدر اور قومی اسمبلی ( این اے ) میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف کے ریمانڈ میں دس دنوں کے اضافے کا حکم دیتے ہوئے انہیں احتساب بیورو کو سونپ دیا۔ استغاثہ کی جانب سے وارث علی جنجوعہ نے عدالت میں شہباز شریف کی ریمانڈ کو 15 دنوں تک بڑھانے کی اپیل عدالت سے کی تھی۔ عدالت نے این اے بی کو پی ایم ایل۔این کے سربراہ کی ریمانڈ 10 دنوں تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ پی ایم ایل ۔این کی عدالت میں پیشی سے قبل سلامتی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے ۔  واضح رہے کہ این اے بی نے گزشتہ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیشی سے قبل شہباز شریف سے کاسا ڈیولپرس اور پیراگن گھوٹالے کے معاملے میں تفتیش کی تھی۔ این اے بی کے مطابق شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تعمیر کا کنٹریکٹ چودھری ایل لطیف اور سنز سے لے کر کاسا ڈیولپرس کو سونپ دیا تھا۔یو این آئی