احتجاجی مظاہروں کے بیچ منگل کو کینوشا جائیں گے: ٹرمپ

ماسکو//امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید احتجاجی مظاہروں کے درمیان منگل کو وسکانسن کے کونوشا جائیں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسکانسن میں حال ہی میں ہوئے فسادات سے ہوئے نقصان کا سروے کرنے اور قانون نافذ کرنے والی مقامی ایجنسی سے بات کرنے کے پیش نظر کینوشا کا دورہ کریں گے ‘‘۔ٹیکسس میں ہفتے کو ایک پروگرام کے دوران ٹرمپ سے کینوشا کے سفر کے سلسلے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے جلد ہونے کے آثار ہیں۔انہوں نے ٹیکسس میں ایک کانفرنس میں کہا’’ہو سکتا ہے ۔ہم نے حالات پر قابو پانے میں کامیابی پائی ،ہم مقامی افسروں سے بات چیت کرکے نیشنل گارڈ کو بھیجنے میں کامیاب رہے ۔گارڈ کے وہاں پہنچنے کے کچھ ہی منٹوں کے اندر ہر چیز معمول پر آور محفوظ ہوگئی‘‘۔واضح رہے کہ امریکہ کے وسکانسن میں 23 اگست کو 2 پولیس اہلکاروں نے 29 سال سیاہ فام جیکب بلیک کو گولی ماردی تھی۔اس واقعہ کے خلاف جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔جہاں کینوشا میں ان مظاہروں میں 2لوگوں کی موت ہوگئی وہیں 17 سالہ کیلی ریٹن ہاؤس کو گرفتار کرلیا گیا۔حالات پر قابو پانے کے لئے تقریباً 1000 سے زیادہ نیشنل سکیورٹی گارڈس کو تعینات کیا گیا ہے ۔