اجولاسکیم کے تحت مفت گیس سلنڈر اور چولہے اتھواس گروپ کی جانب سے خو اتین میں تقسیم

بلال فرقانی

سرینگر//سرینگر کے مہجور نگر میں منگل کو مستحق خواتین میں کھانا پکانے کے گیس کے چولہے اور سلینڈرمفت تقسیم کئے گئے۔ بھارت پیٹرولیم کے ڈسٹربیوٹر گلیکسی انٹرپرائز نے فلاحی ادارے’ اتھواس گروپ ہیومنٹی ‘کی شراکت سے گیس کے یہ کنکشن اجولا دوئم اسکیم کے تحت تقسیم کئے۔ اتھواس گروپ آف ہیومنٹی کے دفتر پر منعقدہ تقریب پر سینکڑوں خواتین منگل صبح سے ہی جمع ہوئیں،اور دستاویزات جمع کرکے مفت گیس کنکشنوں کیلئے رجسٹریشن کی۔ اتھواس گروپ سربراہ روف الہی نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے ادارے کی جانب سے گلیکسی انٹرپرائزز کی وساطت سے گیس کے مفت کنکشنوں کو تقسیم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اتھواس گروپ معاشرے کی فلاح اور بہبودی کیلئے سرگرم ہیں اور اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رئوف الہیٰ نے بتایا کہ ا س سے قبل انکے ادارے نے خواتین میں مفت عبایا تقسیم کئے تھے،تاکہ سماج میں خواتین کے پردے کیلئے پہل کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مفت گیس کنکشن کی فراہمی سرکاری اسکیم ہے اور وہ اس سلسلے میں صرف سہولیات کار کا رول ادا کر رہے ہیں تاکہ ان مستحق خواتین کو چولہے اور گیس کنکشن دستیاب ہو جو اب تک اس سے مستفید نہیں ہوئی ہیں۔