نئی دہلی// اجودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کا راستہ راہ ہموار ہونے کے سات ماہ بعد اب ایک ہندو تنظیم نے کاشی مندر تنازعہ نمٹانے کے لئے جلد ہی عدالت عظمی کا رخ کیا ہے ۔ہندو پجاریوں کی تنظیم وشو بھدر پجاری پروہت مہا سنگھ نے پوجا کے مقام (خصوصی التزام) ایکٹ 1991 کی آئینی جوازیت کو جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ یہ مرکزی قانون 18 ستمبر 1991کو پاس کیا گیا تھا۔ ہپ قانو کہتا ہے کہ 15 اگست 1947 کو ملک کی آزادی کے وقت مذہبی مقامات کی جو صورتحال تھی اسے بدلا نہیں جاسکتا۔ اگرچہ اجودھیا کو اس سے باہر رکھا گیا تھا، کیونکہ اس پر پہلے سے ہی قانونی تنازعہ چل رہا تھا۔عرضی گزار نے کاشی وشو ناتھ اور متھرا مندر تنازعہ کو سلسلے میں قانونی عمل پھر سے شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اجودھیا کے بعد اب کاشی متھرا تنازعہ پر بھی سپریم کورٹ میں عرضی
