اجس کیمپ میں گولیاں چلیں,دو اہلکاروں میں جھگڑا

بانڈی پورہ //اجس بانڈی پورہ کے ایک فوجی کیمپ میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی کو گولیاں ما ردیں۔ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات  13آر آر کیمپ اجس میں دو فوجی اہلکار آپس میں لڑپڑے۔ ایک اہلکار نے طیش میں آکر آشیش کمار نامی فوجی اہلکار پر بندوق تان دیا اور گولیان گولیاں لیکن اتفاق سے دو ہی گولیاں کمر اور ٹانگ پر لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ فوج کے مطابق مذکورہ اہلکار مس فائر سے زخمی ہوا لیکن اندرونی ذرائع کے مطابق رات کے ساڑھے بارہ بجے آپسی جھگڑے کی وجہ سے گولی چلی ۔ادھرآرہ گام بانڈی پورہ اور چھلی وان گجربستی میں مسلسل دو روز کے دوران  فورسز نے تلاشی لی لیکن پھر محاصرہ اٹھا لیا گیا۔