اجس میں گرفتاریوں کیخلاف احتجا ج اور پُرتشدد جھڑپیں

بانڈی پورہ// نوجواں کے بدلے اُن کے رشتہ داروںکی گرفتاری کے خلاف بانڈی پورہ ضلع کے اجس تحصیل میں نوجوانوں اور فورسز کے مابین دن بھر شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ جس کے دوران درجنوں ٹیر گیس اور پاوا شل داغے جانے سے علاقہ میں جنگ جیسا سماں پیدا ہوگیا۔ مشتعل نوجوانوں کی طرف سے سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پر نجی گاڑیوںکی آمدورفت کو روک دیا گیا اور نوجوانوں کی ٹولیاں زور دار نعرہ بازی کرتے ہوئے گرفتاریوں اور توڑ پھوڑ کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے دوران کئی نوجوانوںکوسخت چوٹیں آئیں جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوگئے۔ برہم نوجوان ایک نوجوان کے بدلے اس کے دو رشتہ داروں کو گرفتاری کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جنہیں سمبل تھانے میں بند رکھا گیا ہے۔