اتل ڈلو کا پانچ سو بستروں پر مشتمل بی آر ڈی او ہسپتال کا دورہ

جموں//محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (ایچ اینڈ ایم ای) کے فنانشل کمشنر نے جموں کے بھگوتی نگر میں ڈی آر ڈی او کے ذریعہ قائم 500 بستروں پر مشتمل کووڈہسپتال کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران ایف سی نے پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر ششی سودھن شرما کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا اورہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی جانچ پڑتال کی۔ایف سی نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی پوزیشننگ کے علاوہ ہسپتال میں مریضوں کے لئے انتہائی نگہداشت یونٹ بستر ، آکسیجن سہولت ، ٹرایج ، کلینیکل آلات اور متعلقہ خدمات جیسے کووڈ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔ایف سی نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بروقت ہسپتال مکمل ہونے پر ڈی آر ڈی او کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 500 بستروں پر مشتمل یہ کووڈہسپتال کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے حکومتی کوششوں کو پورا کرے گا۔