سرینگر// حکومت نے فائنانشل کمشنر فائنانس اتل ڈلو کو جموں کشمیر و لداخ فائنانشل کارپوریشن کا چیئرمین تعینات کیا جبکہ4افسراں کو جموں کشمیر انتظامی سروس کی ٹائم سکیل میں شامل کیا گیا۔سرکار کی جانب سے بدھ کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق اتل ڈلو کو 3برسوں کیلئے جموں کشمیر و لداخ فائنانشل کارپوریشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔ سرکار نے محکمہ دیہی ترقی کے4افسراں کو جموں کشمیر انتظامی سروس کے ٹائم سکیل میں شامل کیا ۔ان میں بشیر احمد حجام،فیاض احمد بٹ،حکیم تنویر احمد اور محمد جہانگیر کھانڈے شامل ہیں۔حکم نامہ کے مطابق ان افسراں پر لگائے الزامات کو رد کرنے اور اسٹیبلشمنٹ و سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انہیں تسلیم کرنے کے بعد ان افسراںں کو جموں کشمیر انتطامی سروس کی ٹائم سکیل میں شامل کیا گیا۔