اتل ڈلونئے چیف سکریٹری مقرر|| یکم دسمبر کو چارج سنبھالیں گے ۔ 2017کے بعد پہلے مقامی چیف سکریٹری ہونگے

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// مرکزی حکومت نے 1988 کے انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر اتل ڈولو کو جموں و کشمیر کا چیف سیکریٹری مقرر کیا ہے۔جموں وکشمیر کے موجودہ چیف سکریٹری ارون کمار مہتا 30 نومبر 2023 کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔اتل ڈلو 2017 کے بعد سے یونین ٹیریٹری میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مقامی افسر ہیں۔وہ فی الحال ارون کمار مہتا کے بعد جموں و کشمیر میں خدمات انجام دینے والے سب سے سینئر افسر ہیں اور برج راج شرما کے بعد چیف سکریٹری کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مقامی افسر ہوں گے، جو 31 اگست 2015 سے 28 اپریل 2017 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ڈیپوٹیشن پر آگے بڑھنے سے پہلے، ڈولو جموں و کشمیر میں محکمہ زراعت کی پیداوار کے فنانشل کمشنر تھے۔

مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہ: ‘ارون کمار مہتا کی ریٹائر منٹ اور سینٹرل ڈیپوٹیشن سے وطن واپسی کے نتیجے میں اٹل ڈولو( آئی اے ایس1988) کوجموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا جاتا ہے’۔حکمنامے کے مطابق وہ یکم دسمبر 2023 یا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے اگلے احکامات تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ مرکزی سرکار نے سال گذشتہ اتل ڈولو کو بارڈر منیجمنٹ سیکریٹری کے عہدے پر مرکز میں تعینات کیا تھا۔تاہم مرکزی حکومت کی طرف سے زائد از ایک ہفتہ قبل جاری ایک حکمنامے کے مطابق مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان کی جموں وکشمیر میں واپس تعیناتی کو منظوری دی تھی۔قبل ازیں وہ محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کے فائنانشل کمشنر کے عہدے پر فائز رہے ہیں اور محکمہ زراعت کے ایڈیشنل؛ چیف سیکریٹری بھی رہے ہیں۔اٹل ڈولو کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلم گائوں سے ہے ۔ان کے والد سرینگر منتقل ہوئے تھے اور بعد میں وہ دہلی منتقل ہو کر وہیں رہائش پذیر ہوئے ۔جموں وکشمیر کے موجودہ چیف سکریٹری ارون کمار مہتا 30 نومبر 2023 کو ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دو برس قبل بی وی آر سبھرامانیم کی جگہ پر یونین ٹریٹری کے چیف سیکریٹری کے طور پر عہپدہ سنبھالا تھا۔کابینہ کی تقرری کمیٹی نے وزارت داخلہ کی درخواست پر ڈلو کو اس کے بنیادی کیڈر میں واپس بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔