اتر کاشی میں ٹیمپو حادثہ، 13 ہلاک،2 زخمی

دہرادون//اتراکھنڈ میں اتر کاشی کے بھٹواڑی علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹیمپو کے بھاگیرتھ میں گرنے کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق آج صبح بھٹواڑی کے گاؤں کے لوگ بھکولی میں ٹیمپو سے ناگ دیوتا کی ڈولی لیکر کنگوتری گئے تھے ۔ سنگلائی کے نزدیک بارش کی وجہ سے زمینی تودوں کے گرنے کی وجہ سے سڑک پر ملبہ جمع ہوگیا تھا۔ واپسی میں ٹمپو وہاں پہنچ کر بے قابو ہوگیا اورٹیمپو بھاگیرتھی ندی میں گر گیا جس سے تین خواتین سمیت13 لوگوں کی موت ہو گئی اور دو لوگ سنگین طور سے زخمی ہیں ،زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے اسپتال لے جا یا جا رہا ہے ۔  انہوں نے بتایا کہ ٹیمپو ڈرائیور کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل پایا ہے ۔مقامی لوگوں نے حادثے کی اطلاع پولیس کو دی، اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت رسانی کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کے کام میں لگ گئے ہیں۔یو این آئی